ایم کیو ایم شہر کراچی کے ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri Corner Meeting Speach

Nishat Zia Qadri Corner Meeting Speach

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی اور یہاں بسنے والی عوام سے قائد تحریک الطاف حسین سے غیر متزلز ل رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا

ایم کیو ایم ظلم و جبر کی چکی میں پس کر کندن بن چکی ہے عوامی حقوق کی جدو جہد کی اس تحریک میں شہداء کا لہو شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں حق پرست اُمیدواروں کے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا حق پرست اراکین نے کہاکہ ایم کیو ایم شہر کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے 5 دسمبر کو شہر کراچی کے عوام ایم کیو ایم مخالف جماعتوں کو شہر سے مائنس کردینگے۔ شہر کے عوام پتنگ پر مہر لگا کر شہر کی تعمیر و ترقی کا نیا با ب رقم کرینگے۔

اراکین اسمبلی نے کہاکہ ایم کیو ایم کی مخالف جماعتیں یہ بات ذہن نشین کرلیں اُن کی عوام دشمنی پالیسی شہر کراچی میں نہیں چلے گی متحدہ قومی موومنٹ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کو اپنے ہر ادوار میں یقینی بنا تی رہی ہے اور انشا اللہ 5دسمبر 2015ء کے بعد شہر کراچی کے عوام کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرینگے ۔حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نامز د بلدیاتی نمائندوں کی فتح یقینی دیکھ کر مخالفین طرح طرح کے پروپگنڈے میں مصروف ہوگئے ہیں انشا اللہ شہر کراچی کے عوام ان کی منفی سیاست کو 5 دسمبر کو دفن کردینگے۔