ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہد پاشا رینجرز کی حراست میں ہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرلی اور حکم دیا کہ ملزم شاہد پاشا سے اہلخانہ کی ملاقات کرائی جائے ۔ شاہد پاشا 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں میٹھا رام ہوسٹل میں نظربند ہیں۔