متحدہ انتخابی میدان چھوڑے گی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا جواب

Press Conference

Press Conference

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوا یم کے رہنما فاروق ستار نے بائیکاٹ کا طعنہ دیا تو جی آئی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس کر ڈالی۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بولے پہلی بارایم کیو ایم کو ٹف ٹائم مل رہا ہے۔

پولنگ بوتھس پر فوج تعینات ہوئی تو ایم کیوایم بائیکاٹ کر جائیگی۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

فاروق ستار یا تو دباؤ کا شکار ہیں یا ان کی کہیں سیٹنگ ہو چکی ہے۔ عمران اسماعیل نے دعوٰی کیا کہ کراچی کے عوام کل اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔ میئر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشاورت سے آئے گا۔