ایم کیو ایم کا عمران خان کی اہلیت چیلنج کرنے کا اعلان

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

انکا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے 2013 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے اسکے بعد قوم عمران خان سے یہ سوال پوچھنے پر حق با جانب ہے کہ آخر انہوں نے یہ سب کچھ کس کے اشارے پر کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے تمام ثبوتوں کے ساتھ رجوع کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے ہیں اسکا احتساب کرنا الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی زمہ داری ہے۔