ایم کیوایم لندن نے پاکستان کو قبرستان آنے نہیں دیا،کھوڑو

Nisar Khoro

Nisar Khoro

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر نثارکھوڑ وکہتے ہیں کہ ایم کیو ایم لندن والوں نے متحدہ پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شہداء قبرستان آنے نہیں دیا،یہ ان کی پارٹی کا مسئلہ ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ امن وامان کے لیے لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں کافی ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔