ہمیشہ ایم کیو ایم کی دم پر پاؤں رکھا، لہذا انہیں مجھ سے خاص محبت ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

دبئی (جیوڈیسک) سمندر پار سے جاری کردہ ایک بیان میں شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایم کیو ایم کی دم پر پاؤں رکھا ہے، اس لئے انہیں مجھ سے خاص محبت ہے۔

خواجہ اظہار کو مجھ سے اس لئے تکلیف ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی قبضے ختم کروائے۔ سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے شہر میں پارکس پر قبضہ کر کے شادی ہالل بنائے جنہیں میں نے ختم کیا۔

انیس قائم خانی اور حماد صدیقی سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کئی برس سے تنخواہیں لے رہے تھے، انہیں نوکریوں سے برطرف کیا، ایم کیو ایم کے رہنما چائنا کٹنگ میں ملوث تھے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے 75 ہزار ملازم رجسٹرڈ کئے اور ہزاروں گھوسٹ ملازم فارغ کئے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مجھے مطلوب کہنے والے خواجہ اظہار بتائیں کہ ان کی آدھی پارٹی ملک سے باہر کیوں ہے۔