ایم کیو ایم آج نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان آج نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، فاروق ستار کہتے ہیں کراچی کے باسی تقسیم کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے، فیملی میلے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کراچی کا نشتر پارک بنا ایم کیو ایم پاکستان کا پنڈال، رات فیملی میلہ سجا آج سیاسی میدان لگے گا ۔ نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان اپنا پہلا جلسہ کر رہی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے جو بہت بولتے ہیں انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ جلسے سے پہلے فیملی میلہ بھی لگایا گیا، خواتین اور بچوں نے فیس پینٹنگ کرائی، شاپنگ کی ، جھولوں اور کھانے پینے کے سٹالز پر خوب رش رہا۔

نشتر پارک میں فیملی میلہ تو خوب رہا اب سیاسی میلہ کامیاب کرانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان پوری طرح سرگرم ہے۔