ایم کیو ایم کی پاکستان دشمنی و بھارت کی آلہ کاری عیاں ہو چکی، لیاقت بلوچ

Openning Ceremony Lala Rukh Islamic School

Openning Ceremony Lala Rukh Islamic School

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی پاکستان دشمنی ور بھات کی آلہ کاری عیاں ہوچکی،کسی بھی پارٹی کو بین کرنا حکومت کا اختیار نہیں،اور نہ ہی کسی پارٹی کو محض جذباتی بحثوں ، تجزیوں،اور کرنٹ افئیرز کے پروگرام کی بنیاد پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،حکومت اگر سنجیدہ ہے تو پورا کیس ریفرنس کی صورت میں سپریم کورٹ لیکر جائے،اب کراچی میں فیصلہ کن اور نتیجہ خیز اقدامات ہونے چاہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے لالہ رخ اسلامک سکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

تقریب سے سابق ناظم ضلع اٹک میجر طاہر صادق ، ڈائریکٹر سکول پروفیسر وقاص ، وحید حیدر ہاشمی نے بھی خطاب کیا،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا عوام کی ووٹ کی طاقت کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا گیا،کراچی کے عوام محب وطن اور جمہوری مزاج رکھنے والے انھیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا،پاکستان بھارت ثقافتی معاہدہ منسوخ ہونا چاہئے،اگر اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوجائیں تو کرپٹ حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا،نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوگی،نائن الیون کے بعد جو جنرل مشرف کا دور گذرااس میں امریکہ اور بھارت نیاپنے بہت سارے آلہ کارر تیار کئے،جسکی وجہ سے کشمیر میںآزادی اور خود ارادیت کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،بھارت کا سیکولرازم کی آڑ میںچھہا ہوا قاتل چہرہ بے نقاب ہوا،بھارت نے شاطرانہ چال چل کر طورخم بارڈر، پھر چم بارڈر اور اسکے بعد کراچی میں اپنے آلہ کاروں کے زریعے شب خون مارا،پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک قومی واضح حکمت عملی اپنا کرعالمی اور خارجہ محاز پربھارت کو بے نقاب کرے، اور کشمریوں کے حق خود اردایت کے حصول کے لئیہر عالمی فورم پر دستک دے،اور کشمیر کا مضبوط مقدمہ لڑے، وزیر اعظم کی جانب سے پالیمانی گروپس جو مختلف ممالک کا دورہ کریں گے کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم اچھا ہوتا کہ پارلمنٹ میں موجودتمام نمائندہ سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلتے۔

تاکہ پاکستان ایک مضبوط موقف کے ساتھ عالمی فورم پر جاتا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسلہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے کمزور وکیل کے ساتھ آغاز کیا ہے،اگر تمام جماعتیں آن بورڈ ہونگی تو مضبوط مقدمہ مضبوط وکیلوں کے زریعے لڑا جاتاجو ضرور نتیجہ خیز ہوتا،انکا کہنا تھا کہ کراچی ٹارگٹیڈ آپریشن کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ تمام جماعتو ں کا متفقہ فیصلہ ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان کے پر بھی کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بلا امتیاز اور قانون کی بالا دستی کے لئے اقدمات ہونے چائیں،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں جو مساجد ، مدارس اور علماء کرام کو بدنام کر رہی تھیں،اب سب کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ کراچی میں دہشتگردی کے اصل محرک کون تھے،اور بھارت کی آلہ کاری کا فریضہ کون سر انجام دے رہا تھا،برہان میں لالہ رخ اسلامک سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ طبقاتی نظام تعلیم تمام خرافات کی اصل جڑ ہے،کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

اگر حکمران ملکی وسائل کا زیادہ بجٹ تعلیم پر مختص کریں تو ملک ترقی کا راہ پر گامز ہوسکتا ہے اور ملک سے پسماندگی ختم ہوسکتی ہے،سول ملٹری اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنا مائنڈسیٹ تبدیل کرنا ہوگا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم ضلع اٹک میجر طاہر صادق کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک میں لالہ رخ اسلامک سکول جیسی معیاری درس گاہ سے علاقہ کے لوگ مستفید ہونگے، انھوں نے سکول منتظمین کو بہترین کاوش پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ،لالہ رخ اسلامک سکول کی افتتاحی تقریب میںجبکہ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کمال، ثاقب صدیق، ڈاکٹر مسعود احمد خان، راجہ حبیب الرحمان ، یوتھ ونگ پی پی آٹھ کے صدر عثمان خالد، تحریک محنت پاکستان کے رہنما خالد بخاری، خالد نور کے علاوہعمائدین علاوہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔