ایم کیو ایم کے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی

MQM Rabita Committe

MQM Rabita Committe

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ارکان اسمبلی کو بلیک میل کیا جارہا ہے اور اسیر کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔

رابطہ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چند ضمیر فروشوں کو خریدا جاسکتا ہے لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا، یہ کھیل اسٹیبلشمنٹ کے عناصر کی سرپرستی میں کھیلا جارہا ہے،ایم کیوایم کے قائد کارکنوں کے دل میں بستے ہیں۔

دوسری جانب لندن میں موجود رہنما واسع جلیل نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ننھے منے بچے وہی بول رہے ہیں جو اسکرپٹ میں لکھا ہے، ایک طرف کچرا صاف کیا جارہا ہے، دوسری طرف خیابان سحر میں کچرا پھینکا جارہا ہے۔