متحدہ 21 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالے گی: ندیم نصرت

Nadeem Nusrat

Nadeem Nusrat

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 21 جنوری کو کراچی میں عائشہ منزل سے مزار قائد تک ریلی نکالے گی اور جلسہ بھی کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نےاسلام آباد میں ٹیلی فونک نیوز کانفرنس میں کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں سیاسی جماعتوں کو تابع نہیں کر سکتیں، سیاسی جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں، آئندہ الیکشن لڑنا ہمارا حق ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آج بھی پورے پاکستان میں ہمارے کارکنان موجود ہیں، 21 جنوری کو تجدید پاکستان ریلی کراچی میں عائشہ منزل سے نکالی جائے گی اور مزار قائد پر جلسہ ہو گا۔