عمیر الطاف کی بطور جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل میں نامزدگی سے منہاج تحریک کو تقویت ملے گی۔ خواجہ محمد نسیم

Pakistan Awami Tehreek Austria

Pakistan Awami Tehreek Austria

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمیر الطاف کی بطور جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل زون تھری میں نامزدگی سے منہاج القرآن کی تحریک کو تقویت ملے گی اور اسی طرح نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔

میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آسٹریا سے ایک ہونہار نوجوان کا انتخاب کیا ۔خواجہ نسیم نے مذید کہا کہ منہاج یورپین کونسل کا بھی ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری تنظیم آسٹریا سے نامزدگی کی جس پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت اور منہاج یورپین کونسل کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہماری نیک تمنائیں عمیر الطاف کے ساتھ ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ عمیر الطاف مصطفوی مشن کو مذید بہتر طریقے سے آگے لیکر چلے گا اور میری پوری ٹیم عمیر الطاف کونئی زمہ داریاں ملنے پردل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔