محترمہ نینا خان کی ہمشیرہ فہمیدہ مرحومہ اور نند شاہینہ مرحومہ کا * سوم * نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا

Condolences to Nina Khan

Condolences to Nina Khan

فرانس (روحی بانو) یورپ کی معروف فیشن ڈیزائنر اور حضرت سلطان باھو ٹرسٹ فرانس کی جنرل سیکرٹری سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت محترمہ نینا خان کی ہمشیرہ باجی فہمیدہ اور نند باجی شاہینہ قضائے الہی سے رحلت فرما گئیں تھیں جو ہم سب کے لئیے انتہائی افسوس کرب اور دکھ کی بات ہے – اللہ رب العزت ان دونوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کی قبروں کو اپنے اور اپنے پیارے حبیب کے نور سے منور کر دے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے باجی فریدہ جن کو فالج کا اٹیک ہوا ہے ان کو صحت والی لمبی زندگی دے آمین –

محترمہ نینا خان کی رہائش گاہ پر ان کا * سوم * نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا ،اس رسم قل پر پاکستان پیپلز پارٹی اور حضرت سلطان باھو ٹرسٹ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو پاکستان عوامی تحریک وومن ونگ فرانس کی سینئر نائب صدر اور ڈیلی تاریخ انٹرنیشنل کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر برائے یورپ محترمہ طاہرہ سحر پی پی پی کی جنرل سیکرٹری فرحت عاشق ساطانہ اعوان روبینہ اشرف قیصرہ عباس شمیم رانا شازانہ قیصرہ اقبال اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی –

ان کے ایصال ثواب کے لئے درود شریف اور کلمہ کا ورد کیا گیا – محترمہ طاہرہ سحر نے بہت اچھی دعا کروائی –
محترمہ نینا خان نے بہترین انتظام کیا ہوا تھا سب نے باری باری نینا خان سے تعزیت کی انہیں تسلی اور حوصلہ دیا کہ ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں –

یہ تو سب جانتے ہیں کہ موت اٹل ہے اور کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا لیکن یہ بھی تو المیہ ہے کہ جو چیز ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہوتی ہے پتہ نہیں خدا اسے اپنے پاس اتنی جلدی کیوں بلوا لیتا ہے جانے والا تو چلا جاتا ہے لیکن اپنے پیچھے ایک لا متناہی دکھ اور کرب چھوڑ جاتا ہے – ہم سوائے رونے کے اور کر بھی کیا سکتے ہیں آنسو تو پانی کی زنجیر ہوتے ہیں جو جانے والوں کے قدم تو نہیں روک سکتے ہم یادوں کے قدم اس طرح تھام لیتے ہیں کہ پھر ساری زندگی وہ یادیں جدا نہیں ہوتیں

نینا جی ! اب آپ کو یادوں کے سہارے ہی جینا ہو گا دنیا اسی کا نام ہے ہمیں اپنے غموں سے خود ہی سمجھوتہ کرنا ہو گا –
سب جانتے ہیں کہ کسی کی ہمدردی ان زخموں کا مرہم تو نہیں بن سکتی لیکن اسے ڈھانپ ضرور سکتی ہے – ہماری رب جلیل سے یہ دعا ہے کہ خداوندکریم انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

ضبط غم اس قدر آساں نہیں نینا جی
آگ ہوتے ہیں وہ آنسو جو پئے جاتے ہیں
دنیا کا یہ کہنا ہے کہ

اس میں قسمت کی خطا ہے نہ زمانے کا قصور
غم تو انسان کو جینے کی سزا دیتے ہیں
اور اپنا تو یہ شیوہ ہے کہ

پھول سجائیں دامن میں یہ زخموں کی پہچان نہیں
جو نہ کسی کا دکھ بانٹے وہ پتھر ہے انسان نہیں