مفتی عبدالقوی چاند سے پہلے مجھے دیکھنا چاہتے تھے :قندیل بلوچ

Qandeel Baloch

Qandeel Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) قندیل بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی اُن سے ملاقات کے لئے اصرار کر رہے تھے اور یہ بھی کہ اُن پر نظر بد کا سایہ ہے ، مفتی صاحب نے روزہ بھی نہیں رکھا ، ان کی خواہش تھی کہ تین چار روز خبروں میں رہیں ۔

اداکارہ کہتی ہیں ابھی تو محبت کا آغاز ہے ، مفتی صاحب کیوں ڈر گئے ۔ پہلے سیلفیاں منظر پر آئیں پھر سوشل میڈیا پر ویڈیو ، قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی ملاقات نے تہلکہ مچا دیا ۔ قندیل بلوچ کا اصرار ہے کہ ملاقات مفتی عبدالقوی کی خواہش پر ہوئی ۔ مفتی صاحب کا کہنا تھا ان پر نظر بد کے آثار ہیں ۔

اداکارہ کہتی ہیں مفتی صاحب کی خواہش تھی وہ تین چار روز خبروں میں رہیں ۔ میری خاطر انہوں نے روزہ بھی نہ رکھا ۔ قندیل بلوچ کا کہنا ہے مفتی صاحب باتیں پبلک ہونے پر ناراض ہیں، ان سے کہتی ہوں ابھی سے کیوں ڈر گئے ، ابھی تو محبت کا آغاز ہوا ہے ، قندیل بلوچ نے سیلفیاں منظر عام پر آنے پر کہا تھا مفتی صاحب چاند سے پہلے انہیں دیکھنا چاہتے تھے ۔