مفتی محمد نعیم سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات

Meeting

Meeting

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات اور کراچی کی امن وامان کی صورتحال اور عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، مصطفی کمال نے 14 مئی کے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی جیسے مفتی محمدنعیم نے قبول کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشٰیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حکومت سندھ نے کراچی کو ہر اعتبار سے تباہ برباد کیاہے ، 40فیصد کراچی میں گٹر موجود نہیں ہے حکمران طبقہ کرپشن میں مبتلا اور غریب غریب تر ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے کیلئے اردو اسپیکنگ والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے۔

اس قوم کے افراد کی پہہچان تعلیم اور اچھی تربیت تھی اوباشعور قوم تھی مگر کچھ لوگوں نے ان کو غلط ڈگر میں چلاکر نوجوانوں کو بربادی کے دھانے پر لائے ۔ انہوں نے کہاکہ ،اردو اسپیکنگ چاہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل ہوں تو اپنے تمام سیاسی اختلافات کوختم کریں ہراس آدمی کو اپنے ساتھ ملائیں جس کو پاکستان سے محبت ہو جو غیر وں کیلئے کام نہ کررہاہو اور پاکستان کی ترقی اس کی خواہش ہو، ان لوگوں کو اپنے اتحاد میں قعطا شامل نہ کرے جو افواج پاکستان کیخلاف ہوں ،انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے ، ضرب عضب رد الفساد کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردی کو ختم کیاہے ،جو افواج پاکستان کا مخالف ہے وہ ملک کا مخلص نہیں، میں مصطفی کمال اور فاروق ستار سے کہتاہوں آپ اپنی طاقت کو ضائع نہ کریں اتحاد کو انا اور سیاست کا مسئلہ بنانے کے بجائے متحد ہوجائیں ،عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اتحاد واتفاق پیدا کریں محب وطن شہری بنیں ، ملک سے محبت ضروری ہے کراچی سمیت سندھ بھر کے علماء آپ کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ میرے لیے خوشی اور مسرت کی بات ہے مصطفی کمال ، انیس قائخانی اور وسیم آفتاب آئے میں ان کا مشکور ہوں جب یہ میئر تھے اس وقت بھی جامعہ بنوریہ عالمیہ آئے ہیں ان کی انتھک محنت کا نتیجہ یہ ہے کہ انہوں نے شہر میں روڈیں بنائیں تعمیرات کی ، اسی طرح انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے پانی اور دیگر مسائل کو بھی حل کیاہے, میراتعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ایک تعلیمی ادارہ چلارہاہوں پوری دنیا کے طلبہ یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن ہر جماعت کے سربراہان یہاں تشریف لاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال پریس کلب پر بیٹھے اور عوام کے مسائل پر بات کی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جھنجھوڑاہے، مجھے مصطفی کمال نے14 مئی کے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی میں ان کے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتاہوں اور تمام علماء کرام سے کہتاہوں کہ وہ انکا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ ان کا مقصد کراچی کی ترقی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مصطفی کمال نے کہا کہ میں 14 مئی کی دعوت دینے آیا ہوں، ہمارا 16 نکاتی ایجنڈا عوامی مسائل پر مبنی ہے، اس سے کراچی کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تک نے کسی کو پتھر تک نہیں مارا الٹا ہم پر پتھر برسائے گئے ہیں، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، مفتی نعیم کی دعائیں لینے آئیں ہیں، پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ بھی بیٹھنے کو تیار ہیں، ایک سال میں اتنا فائدہ ہوا کہ آج ہر جماعت کراچی میں آکر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ریڈ زون کو نہیں مانتے، ڈان لیکس کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں نوٹیفیکیشن کو جاری کرنا چاہیے تھا۔