شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Helicopter Crash

Helicopter Crash

کراچی : علاوہ ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے مانسہرہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش میں پاک فوج کے آفیسر اور جوانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہاراور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ حادثہ قومی سانحہ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیاجائے کم ہے۔

پاک فوج کے نواجوںن اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کررہے ہیں ،اللہ تعالیٰ ان کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے آفیسران اور جوانوں کے لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے، امین۔