مفتی محمد نعیم کی جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

Jahangir Badar

Jahangir Badar

کراچی: وفاق المدارس العرابیہ کی مجلس عاملہ کے رکن و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء جہانگیر بدر کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر اچھے سلجھے سیاستدان تھے اللہ ان کی مٖغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔