مفتی محمد نعیم کا پریس کلب کے کامیاب نو منتخب باڈی کو مبارکباد

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں نومنتخب امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پریس کلب کی نومنتخب عہدیدار صحافیوں کے فلاح وبہبود اور قلم وقرطاس کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگے ،وطن عزیز کی ترقی میں صحافی برادری کا اہم رول ہے آج پاکستانی میڈیا ریاست کا چوتھااہم ستون بن چکا ہے۔

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، جنرل سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ، نائب صدر سجاد ایچ عباسی ، خزانچی حمید اکبر،جوائنٹ سیکرٹری رضوان بھٹی ودیگر ارکان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیموکریٹس پینل اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل اورآزادی صحافت کیلئے کام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دورکچھ سرمایہ داروںنے صحافت کوکمرشل کردیاہے جوصحافیوںکامعاشی استحصال کررہے تودوسری طرف صحافت کے مقدس پیشے کواپنی زردصحافت کے ذریعے سے آلودہ کررہے ہیں ،پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے اپیل ہے کہ ایسے سرمایہ داروں اوراداروںکواپنی صفوں سے نکال باہرکریں اوران کیخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اختیارکریںتوپوری قوم صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔