علامہ فیض صاحب نے اپنی پوری زندگی دین اسلام، نظام مصطفی کی ترویج و اشاعت میں گزار دی، محمد زبیر صدیقی

Anjuman Talba Islam

Anjuman Talba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ نورانی میڈیا سیل کے بانی، جمعیت علماء پاکستان کے ماہنامہ احوال کے مدیر، اہل سنت کے عظیم تاریخ داں و مصنف اور کثیر ضخیم کتب کے مصنف علامہ مولانا فیض الرسول نورانی بے باک و بے خوف لکھنے والے تھے۔

اتنے حوالہ جات اور ٹحقیقی کے ساتھ بہت کم مصنف تاریخ پر لکھ سکیںہیں، علامہ فیض ارسول نورانی نے اہل سنت و جماعت اوت پاکستان کی تاریخ کے ایک ایک دن کو اپنی اس طرح سے یاد کر رکھا تھا جیسے وہ تاریخ کا خود بھی حصہ رہے ہیں، ان کی ضخیم کتب اور بیش قیمت کالم ان کی دانشمند انہ صلاحیتوں اور زیرک دماح کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

علامہ فیض الرسول نورانی کے وصال سے جو خلا پیدا ہوگیا وہ شائد کبھی بھی پر نہ ہو سکے کیوں کہ اہل سنت میں تاریخ کے حوالے سے کوئی مصنف ان کے پائے کا نہیں ہے، ایک تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فیض الرسول نورانی کے حوالے سے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ علامہ فیض صاحب بلاشبہ ایک عظیم مصنف، کالم نفار، صحافی، مدیر اور کئی تحقیقی و ضخیم کتب کے منف تھے۔

جمعیت علماء پاکستان کے لئے وہ ایک نعمت سے کم نہیں تھے ، علامہ فیض صاحب نے اپنی پوری زندگی دین اسلام، نظام مصطفیۖ اور فکر نورانی کی ترویج و اشاعت میں گزاردی، اہل سنت و جماعت کے نمائندہ مصنف و کالم نگار کی حیثیت سے ان کی خدمات کبھی بھی بھلائی نہیں جا سکیں گی۔

سیف الاسلام
ناظم کراچی (انجمن طلبہ اسلام)
سرکولیشن منیجر ماہنامہ احوال
انچارج نورانی میڈیا سیل
0311-0442922….0321-3015151