محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے عشرہ محرم الحرام کے دوران عزادران حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی اور علاقائی مسائل کے حوالے سے بروقت شکایات کے ازالے کے لئے یکم تا عاشورہ محرم الحرام تک میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو شکایتی مراکز کو فعال بنا نے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی مبین صدیقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں امام بارگاہ بزم فاطمہ ،امام بارگاہ حسینی مشن اور امام بارگاہ کاظمین ٹرسٹ کا تفصیلی دورہ کرکے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری ،تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے منظمین سے ملاقات بھی کی اور اُن سے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔منتظمین نے قبل از وقت انتظامات کے آغاز پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سیوریج سسٹم کے ابتر نظام سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے نہ صرف صفائی وستھرائی ،آمد ر فت اور پاکیزہ ماحول کے قیام میں رکاوٹ حائل ہے ۔

اس موقع پر منتظمین کی شکایت پر موقع پر موجود بلدیہ کورنگی کے افسران کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا ئیں اور امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی پیوند کاری کے حوالے سے جاری انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باہمی مشاورت کے ساتھ عشرہ محرم الحرام کے دوران انتظامات کئے جائیں گے اس حوالے سے بلدیہ کورنگی نے تمام تر انتظامات کو امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس پر مٹ ہولڈرز کی تجاوزیز کی روشنی میں حتمی شکل دیکر عملی انتظامات کا آغاز کردیا ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عشرہ محرم الحرام میں مسائل سے پاک ماحول کا قیام ضلع کورنگی میں یقینی بنا ئیں گے۔

Shah Faisal Colony News

Shah Faisal Colony News