محرم الحرام صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ ملک یسین

Muharram

Muharram

کھاریاں : محرم الحرام صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے نواسہ رسول امام حسین نے جو پیغام دیا اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے آج بھی اگر انسان اسوہ حسینی پر عمل شروع کر دے تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ملک یسین لہڑی صدر ورکرز ویلفیئر فیڈریشن گجرات ریجن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے کربلا والوں نے جو لازوال قربانیاں دیں۔

ان کی یاد قیامت تک زندہ رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ اگر امت مسلمہ متحد ہو کر اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہو جائے تو مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم ختم ہو سکتا ہے اور دین کی سربلندی کے لئے بھی کام کیا جا سکتا ہے۔