محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں

Group Pic with CPO  rwp and Others

Group Pic with CPO rwp and Others

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں،سیکورٹی پلان تین لیرز پر مشتمل ہے، جس میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ شاہین فورس اور رضا کار سیکورٹی کی نگرانی پر مامور ہیں،جس کی باقائدہ مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈرون کیمروںکے زریعے کی جارہی ہے، ضلعی امن کمیٹی کی کوآرڈنیشن ہمارے ساتھ ہے۔

امن کمیٹی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں جو مکمل طور پر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جلوس اور مجالس میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہیں،امن کمیٹی کے جوائنٹ ایڈو نچر سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،جبکہ حساس ایجنسیز کے اہلکار جلوسوں میں مکمل سرچ کر کے اسے کلیر کرتے ہیں بم ڈسپوزل سکواڈ بھی ہر وقت تیار رہتا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں سوئم کے بڑ ے جلوس کے موقع پر کرنل (ر) کاظم رضا کی رہائش گاہ پر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن عرفان خان ، ایس پی پوٹھوار عتیق طاہر ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد محمود گوندل بھی موجود تھے،سماجی ، سیاسی شخصیات شہزادہ عمران حیدر نقوی،مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلران ایوب صراف، طاہر محمود طاہری، زیشان صدیق بٹ،عمر رشید،ملک پرویز ٹھیکیدار، کے علاوہ زیلدار سید ظہیر الحسن، زیلدار احسن رضا، سید ضیا حسین شاہ،میر شاہین،امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے سر پرست مولانا ادریس، پیر سعید نقشبندی،وکٹر نثار، سخاوت رضا، یوتھ ونگ کے اویس ملک آف چھاچھی محلہ،نجیب عباسی،بھی موجود تھے۔