محرم الحرام میں امن وامان پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پی پی پی فرانس

Malik Munir Ahmad

Malik Munir Ahmad

فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکریٹری ملک منیر احمد نے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔یہ ملک کئی قومیتوں، زبانوں اور مختلف مکاتب فکر رکھنے والے لوگوں کا ایک خوب صورت گلدستہ ہے۔

جہاں سب لوگ امن اور بھائی چارے کے ساتھ برسوں زندگی گزارتے رہے ہیں اوراب بھی یکجہتی سے رہنا چاہتے ہیں لیکن بعض ملک دشمن عناصر انہیں کبھی زبان اور کبھی علاقائیت اور کبھی فرقہ واریت کے نام پرلڑانا اورملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن اس بار تمام مکاتب فکر نے دشمن کی اس چال کواپنے کامل اتحاد سے ناکام بنا دیا ہے۔اور انشاللہ آئندہ بھی امن کو پارہ پارہ کرنے کے لئے دشمن اندرونی ہو یا بیرونی اس کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام فرقوں نے اس محرم الحرام میںخاص طورپرعشرہ محرم میں جس طرح یکجہتی اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کیاوہ قابل ستائش ہے اورخاص طور پرمختلف علمائے کرام نے جس طرح تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر کراچی سے خیبرتک امن قائم کرنے اور نفرتوں کی سیاست کوانجام تک پہنچانے میں مثالی کردار ادا کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام اب جاگ چکے ہیں اور ایسی کوئی کارروائی برداشت نہیں کریں گے جو بھائی کو بھائی سے لڑانے کا سبب بنتی ہو۔

عوام جان چکے ہیں کہ امن ویکجہتی قومی ضرورت ہے اور اب اس پر کئی مصلحت قبول نہیں کی جائے گی۔ملک منیر احمد نے کہا کے اس موقع پرقانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں بالخصوص پولیس اور رینجرز کے اہلکاوروںاور افسران کاذکرضروری ہے جن کی دن رات کوششوں اور محنت سے کراچی اور ملک میں قیام امن یقینی بنا۔ پولیس، فوج اور رینجرز کے جوان قوم کے بیٹے ہیں اور پوری قوم کو ان کی بے مثال خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے۔