محرم الحرام کے سلسلہ میں آئی ایس اوکے مرکزی صدر کی سربراہی میں اہم اجلاس

ISO Moharram Meeting

ISO Moharram Meeting

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کی اجلاس میں محرم کے پروگرام کو زیر بحث لایا گیا ۔اجلاس میں سابقہ مرکزی صدر تہور حیدری اور ادارہ المہدی تربیت اسلامی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں محرم کے پہلے عشرہ میں یوم حسین، پیغام کربلا کانفرنسز، مجالس عزا، سیکورٹی ایورنس مہم ، ثقافتی اسٹالز، فرسٹ ایڈ بلڈ کیمپس، کربلا شناسی کوئز مقابلہ جات، امامیہ اسکاوٹس ٹیم کی طرف سے سکیورٹی کے فرائض جلوسوں میں نماز باجماعت کا اہتمام اور سبیلوں کا اہتمام ہو گا۔ محرم الحرام کے پروگرام کے انچارج شکیل نقوی نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ پورے پاکستان میں مجالس و جلوس ہائے عزا کی بھرپور سکیورٹی کے فرائض بھی امامیہ اسکائوٹس انجام دیں گے تاکہ دشمن کسی بھی ناپاک سازش میں کامیاب نہ ہو سکے۔

مرکزی صدر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے سال کی ابتدا جس مقدس مہینے سے ہوتی ہے اس میں قتال و غارت گری جائز نہیں، محرم ہمیں صبر، ہمت شجاعت اور دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، امام حسین ع نے کربلا کے میدان میں یزید کے سامنے برسر پیکار ہو کر رہتی دنیا تک حق و باطل کی لکیر کھینچ دی، ماہ محرم الحرام عالم انسانیت کو ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے، یہ ماہ مقدس جہاں مقدس ہستیوں کی شہادتوں کے زخموں کو تازہ کرتا ہے، دوسری سمت عالم انسانیت کو ظالم کے سامنے برسرپیکار اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔