مجیب الحسن کا منیٰ میں حاجیوں کی بھگدڑ کے باعث حاجیوں کی شہادتوں پر اظہار تعزیت

Mujeeb ul Hassan

Mujeeb ul Hassan

نیویارک : پیپلزپارٹی امریکہ کے ایڈشنل سیکرٹری انفارمشن مجیب الحسن نے منیٰ میں حاجیوں کی بھگدڑ کے باعث 220 حاجیوں کی شہادتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے اہل خانہ کو صبر دے اور جو 500 سے زائد اس بھگڈر کی زد میں زخمی ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ انکو جلد صحت یاب کرے۔ان کے حج کو قبول کرے آمین۔

یہ بھگدڑ کا واقع اسٹریٹ 193 کیمپ نمبر 93 کے پاس پیش آیا جہاں ہمارے الجزایر کے مسمان بھائیوں کی شہادتیں ہوئی۔

عید کی نماز میں شہید ہونے والے حاجیوں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کریں۔ اللہ پاک شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے۔