ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب قاتلانہ حملے میں ہلاک, افغان میڈیا کا دعویٰ

Mullah Omar

Mullah Omar

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا یعقوب چار روز قبل قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملا یعقوب پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک اجلاس میں شریک تھے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے ملا یعقوب کی ہلاکت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بخیریت ہیں۔ ان کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔