ملتان دھماکے میں را ملوث نکلی، سرچ آپریشن مزید تیز، مشکوک شخص گرفتار

Multan Blast

Multan Blast

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں حساس اداروں نے وہاڑی چوک دھماکہ میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہونے پر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے جبکہ جائے وقو عہ سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

چار روز پہلے ملتان کے وہاڑی چوک دھماکے میں ہونے والے شواہد کو پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے فرانزک رپورٹ کیلئے لاہور بھجوایا۔

رپورٹ میں دہشتگردی کی واردات میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹر کٹ آفیسر اقبال خان کا موقف ہے کہ اس طرح کے دھماکے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

ملتان دھماکے میں بھی ویسا ہی مواد استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مزید سراغ لگانے کے لئے دھماکے کی جگہ کو تا حال کلیئر نہیں کیا گیا۔

حساس اداروں نے دھماکے کی جگہ سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔