ملتان : مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، بس ہوسٹس جاں بحق، 5 مسافر زخمی

Bus Accident

Bus Accident

ملتان (جیوڈیسک) لاہور سے ملتان آنے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بس ڈرائیور سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو کی ٹیم نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ مسافروں کے مطابق بس کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔