ملتان: سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

Police Incounter

Police Incounter

ملتان (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے خانیوال کے قریب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے موقع سے اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔