ملتان :دوران ڈکیتی مزاحمت پر بی ایس سی کی طالبہ زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے بی ایس سی کی طالبہ کو زخمی کر دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز پر نشر ہوتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ بی زیڈ یو کی حدود میں بی ایس سی کی طالبہ اقرا ممتاز کالج جا رہی تھی لیکن دو موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر لیپ ٹاپ چھیننے کی کوشش کی ، تاہم مزاحمت پر فائرنگ کر کے طالبہ کو زخمی کر کے لیپ ٹاپ لے جانے میں کامیاب ہو گئے طالبہ کو زخمی حالت میں نشتر سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کیمطابق طالبہ کی حالت معمولی زخمی ہونے کے باعث خطرے سے باہر ہے جسے جلد ڈسچارج کر دیا جائیگا ۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز پر نشر ہوتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، لیکن تا حال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔