ملتان: جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، مالک گرفتار

Fake Drugs Factory

Fake Drugs Factory

ملتان (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تو محکمہ صحت کے اہلکار بھی متحرک ہو گئے جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے علاقے تھانہ کوتوالی میں چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی جعلی ادویات اور مشینیں قبضے میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔

جعلی ادویات بنا کر انہیں نہ صرف ملتان شہر بلکہ جنوبی پنجاب بھر میں بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔ تاہم پولیس نے فیکٹری مالک افتخار رفیق کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے قبضے میں لی گئی جعلی ادویات ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوائی جائینگی جس کی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

دریں اثناء، وزیر اعلیٰ پنجاب نے جعلی دواؤں کی فیکٹریوں کو قتل گاہیں قرار دیتے ہوئے اطلاع دینے والے کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔