ملتان: گیس کی طویل بندش اور پریشر میں کمی پر عوام کا احتجاج

Multan Gas Protest

Multan Gas Protest

ملتان (جیوڈیسک) گیس کی طویل بندش اور پریشر میں کمی سے پریشان مرد اور خواتین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔ متاثرین ہاتھ میں پلے کارڈز لے کر احتجاج کر رہے تھے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ گیس کی کئی کئی گھنٹے بندش نے انہیں سخت پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے ۔ملتان کی یوسی 39 کے علاوہ ازیں چونگی نمبر 14، منظور آباد، شاہ رکن عالم کالونی، نیو ملتان، محمود کوٹ، نواں شہر، ایم ڈی اے اور دیگر علاقوں میں بھی گیس کی بندش پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔

خواتین کاکہنا ہے کہ گھر کے مرد بغیر ناشتے چلے جاتے ہیں، شام کو جب گھر آتے ہیں پھر بھی گیس نہیں آتی بازار سے بھی کچھ نہیں ملتا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے لکڑی ، ایل پی جی اور دیگر متبادل ذرائع کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔