ملتان: ڈاکو موبائل فون شاپ سے ہزاروں روپے نقدی لیکر فرار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) جلیل آباد کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون شاپ کو لوٹ لیا۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور دکان مالک سے اسلحہ کے زورپر ہزاروں روپے لیکر فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔