ملتان: شوہر نے اپنے والد کیساتھ مل کر حاملہ بیوی کو قتل کر دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) تھانہ بدلہ سنت کے علاقے میں شوہر اظہر نے اپنے والد بشیر کے ساتھ مل کر بیوی فوزیہ بی بی کو مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

22 سالہ فوزیہ بی بی 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے حمل میں دو جڑواں لڑکے تھے۔

تھانہ بدلہ سنت کی جانب سے قانونی کاروائی کرتے ہوئے شوہر اظہر اور سسر بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔