ملتان: میٹرو بس منصوبے میں کھدائی کے دوران انجینیر کنویں میں گر کر جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) بوسن روڈ پر میٹرو بس منصوبے میں پلرز ڈالنے کے لیئے کھدائی کا سلسلہ جاری تھا۔

سائٹ انجینئر محمد مصدق پاؤں پھسلنے کے باعث 100 فٹ سے زائد گہرے کنویں میں گر گئے۔

واقعہ کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی شروع کی دو گھنٹے کے بعد ریسکیو نے گہرے کنویں سے منصوبے کے انجینئر کی لاش کو نکال لیا۔ جاں بحق ہونے والے 30 سالہ انجینئر کا تعلق پشاور سے ہے۔