ملتان : باپ نے چار بچوں اور بیوی کو زہر دے کر خود کشی کر لی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) شریف پورہ کے علاقے میں پاور لومز ورکر اشفاق نے مبینہ طور پر بیوی نسیم، 12 سالہ انس، 10 سالہ علیشہ، 7 سالہ علیزہ اور 2 سالہ ایمان فاطمہ کو زہر دے کر قتل کر دیا اور خود پنکھے کے ساتھ جھول کر خود کشی کر لی۔

واقع پر اشفاق کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ غربت کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا ہے تاہم نسیم بی بی کی بہنوں نے الزام لگایا کہ اس کی بہن اور بچوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔

واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔ سی پی او ملتان کے مطابق ابتدائی طور پر واقع غربت کی وجہ سے خودکشی کا لگتا ہے لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق واضح ہوں گے۔