ملتان : پولیس کارروائی کے دوران 300 لیٹر شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

ملتان (جیوڈیسک) گلشن آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر تھانہ چہلیک کی پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر 300 لیٹر سے زائد دیسی شراب بر آمد کر کے دو ملزمان عباس اور شہریار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر شراب بنانے اور فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔