ملتان: صرافہ بازار میں چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) پولیس نے زکریا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے صرافہ بازار میں چوریاں کرنے والے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ملزم محمد ارشد اور جبار علی شامل ہیں۔ ملزمان نے جیولرز کی دکانوں کی ڈوپلیکیٹ چابیاں بنا رکھیں تھیں اور رات گئے دکانوں کے تالے کھول کر سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے چوروں سے نقدی، سونا، پرائز بانڈز اور کار برآمد کر لی ہے جبکہ 130 سے زائد چابیاں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔