ملتان : اسٹیج شو کے دوران دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ڈیرہ اڈا چوک پر واقع تھیٹر میں پہلی سیٹوں پر بیٹھنے پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ جس پر اسٹیج ڈرامے کے دوران ہی ایک گروپ کی جانب سے دوسرے پر فائرنگ کر دی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔