ملتان : سوائن فلو سے متاثرہ مزید پانچ مریض اسپتال منتقل، تعداد 24 ہو گئی

Swine Flu Patient

Swine Flu Patient

ملتان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل کی 40 سالہ عرفہ، 35 سالہ سلطان، سرگودھا کی 39 سالہ شہناز، جام پاور کی 10 سالہ اقرا جبکہ ڈیرہ غازی خان کی 50 سالہ عطیہ کو سوائن فلو کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ملتان کے نشتر اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ نئے داخل کرائے گئے مریضوں میں سے 3 میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔

جبکہ باقی مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہیں۔ سوائن فلو وائرس سے ملتان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔