ملتان: سوائن فلو سے مزید 4 افراد متاثر، تعداد 61 تک جا پہنچی

Swine Flu Victims

Swine Flu Victims

ملتان (جیوڈیسک) سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اس خطرناک وائرس کا شکار زیادہ تر بچے اور خواتین ہو رہی ہیں۔

ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں آج چار افراد کو نشتر اسپتال لایا گیا۔ جن میں دو سالہ بلال احمد، پچاس سالہ امجد، ناصر اور زاہد شامل ہیں۔

سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔