ملتان: سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور خاتون جاں بحق، تعداد 8 ہو گئی

Swine flu Victim

Swine flu Victim

ملتان (جیوڈیسک) شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی 67 سالہ خاتون شکیلہ کو چند روز قبل نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں خاتون کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئی۔

خاتون کی ہلاکت کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 68 تک پہنچ چکی ہے۔