ملتان: سوائن فلو نے ایک اور خاتون کی جان لے لی

Swine Flu Patient

Swine Flu Patient

ملتان (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی شہناز کو چند روز قبل نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو آئسولیشن وارڈ میں دم توڑ گئی چند روز قبل ملتان ہی میں سعدیہ اور انیقہ بھی موذی مرض کے باعث موت کے منہ میں جا چکی ہیں۔

نشتر اسپتال میں مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد اٹھارہ تک جا پہنچی ہے۔

ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے وائرس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر لاہور کے نجی اسپتال میں بھی سوائن فلو کی مریضہ دم توڑ گئی۔ شہر میں مزید بارہ کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔