ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا

Hanged

Hanged

ملتان (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں 3 افراد کے قتل کے مجرم کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ملتان کی سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم غضنفرعباس کو علی الصبح تختہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ مجرم نے 8 اکتوبر1993 کو 3 افراد کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور ساہیوال میں قتل کے 3 مجرمان کو پھانسی دی گئی تھی جب کہ دسمبر2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 400 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔