ملتان : نامعلوم افراد کے چھریوں کے وار سے خواجہ سرازخمی

Multan Injured Punjab Pakistan

Multan Injured Punjab Pakistan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر چھریو ں کےوار کرکے خواجہ سرا کو زخمی کردیا۔ اسپتال ذرائع کےمطابق خواجہ سرا باقر عرف ببلی کو اسکے ساتھی تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال لائے تھے۔

خواجہ سرا کاکہناہےکہ نامعلوم افراد اُسے فنکشن میں شرکت کیلئے لے جانا چاہتے تھے،لیکن انکا ر پر ملزمان نے پیٹ پر چھریوں سے وار کردیا۔اس نے الزام لگایاکہ تھانا قطب پور پولیس موقع پر چھوڑ کرچلی گئی۔