ملتان: وہاڑی روڈ پر دھند کے باعث حادثہ، 8 افراد جاں بحق

Accident

Accident

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں وہاڑی روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس اور دو ویگن ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثہ ملتان روڈ پر اڈا نوکسی کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔