ملتان : سسرالیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) کچھ روز قبل شاہ جمال کی رہائشی سجو مائی کو گھریلو جھگڑے کے باعث سسرالیوں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تشدد کے وقت خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھی۔

تشدد کے باعث خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور فوری طور پر خاتون کو تشویناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر خاتون نے مردہ بچے کو جنم دیا اور مسلسل حالت تشویشناک ہونے کے باعث آج خاتون خود بھی دم توڑ گئی۔

پولیس نے لاش کو نشتر اسپتال کے سرد خانے منقل کر دیا ہے۔ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے پولیس کو درخواست دینے کے باوجود تاحال پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔