ملتان : ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) کچہری چوک فلائی اوور کے قریب عمران اور عرفان نامی نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اچانک سپیڈ تیز ہونے کے باعث ڈیوائڈر سے ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں سر میں چوٹ لگنے سے 30 سالہ عمران موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 22 سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ کے بعد زخمی اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق عرفان کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔