چند ماہ پہلے عامر خان جیسی صورتحال سے گزرا ہوں،اے آر رحمان

AR Rahman

AR Rahman

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت چھوڑنے کا سوچنے پر مجبور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بعد آسکرانعام یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ چندماہ پہلے وہ بھی ایسی ہی صور تحال سے گزرے ہیں۔

مشرقی موسیقی کاعالمی میوزک سے تخلیقی انداز میں حسین امتزاج کرنیوالا اے آررحمان اپنے ہی وطن میں خود کو تہا محسوس کرنے لگا ہے۔آسکرانعام یافتہ وہ موسیقاراور گلوکارجو جدید موسیقی میں بھارت کی اہم شناخت بنا اب اسنےعامرخان کاساتھ دیتے ہوئے کہاہے کہ چندماہ پہلے بھارت میں خود ان پربھی زمین تنگ کردی گئی تھی۔

دو روز پہلے عامر خان نے دل کی بات کہی کہ بیوی کہتی ہے بچوں کو کیا ہوگا،بھارت چھوڑدو،مودی سرکار کے زیراثر بڑھتی انتہاپسندی پرسپر سٹار شاہ رخ بھی سمجھانےکی کوشش کرچکے ہیں کہ تہذیب اپنائی جائے۔

بالی ووڈ کے نامور ترین موسیقاراےآررحمان بھی اب کہتےہیں کہ جن لیجنڈزنے ایوارڈزواپس کیے انہوں نے شاعرانہ اندازاپنایا۔

جسکے گیت سننے کو دنیا بےتاب ہواس اےآررحمان کے کنسرٹس دہلی اور اترپردیش کے وزراعلی نے آخری لمحوں میں منسوخ کردیے تھے۔ ہندومذہب چھوڑکردائرہ اسلام میں داخل ہونے والے اےآررحمان کہتےہیں بھارت کوانتہاپسندی نہیں،تہذیب کی مثال بننا چاہیے۔