ممبئی میں رات سے ہونیوالی بارش نے شہر کو ڈبو دیا

Rain

Rain

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں رات سے جاری بارش نے شہر کو ڈبو دیا، ریلوے سروس، سکول، دفاتر بند کرنا پڑگئے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بارہ گھنٹے سے جاری موسلادھار بارش نے ممبئی شہر کو مفلوج کردیا۔ سڑکیں، ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، سکول، ٹرین سروس، دفاتر بند کرنا پڑگئے۔

پانی میں ڈوبی سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئیں۔ شہری انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نےمزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔