ممبئی : شو کے دوران سٹیج پر آتشزدگی، اہم بالی ووڈ شخصیات تقریب میں شریک تھیں

Fire

Fire

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں میڈ ان انڈیا کی تقریب کے دوران سٹیج میں آگ لگ گئی۔ آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب اسٹیج میں لائیو پرفارنس جاری تھی۔ سٹیج کے نیچے بھڑکنے والی آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹیج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کے وقت امیتابھ بچن، ہیما مالنی، عامر خان اور کترینہ کیف سمیت کئی بالی ووڈ شخصیات اسٹیج کے قریب موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے کچھ ہی لمحے پہلے سٹیج سے اتری تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمام بالی ووڈ شخصیات کو وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔